ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / متنازعہ ’شہریت ترمیمی بل‘ کے خلاف متحد ہو کر جنگ لڑی جائے گی: کانگریس

متنازعہ ’شہریت ترمیمی بل‘ کے خلاف متحد ہو کر جنگ لڑی جائے گی: کانگریس

Sun, 01 Dec 2019 23:16:07    S.O. News Service

گوہاٹی،یکم دسمبر(ایس او نیوز/یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کی پارٹی متنازعہ شہیریت ترمیمی بل (سی اے بی) کی مخالفت کریگی اور پارلیمنٹ میں اس بل کو پاس ہونےسے روکنے کےلیے ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ ملکر متحدہ لڑائی کی قیادت کریگی ۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رمیش نے کہاکہ کانگریس اس بل کے خلاف ملکر لڑائی لڑنے کے لیے شیوسینا ،جنتادل (یو)جیسی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس بل کو جانچ پڑتال کےلیے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کےپاس بھیجا جاناچاہئے ۔

بی جے پی کونشانہ بناتے ہوئے رمیش نے کہاکہ اس وقت ملک جس طرح کے معاشی بحران سے گزررہاہے بھگوا پارٹی اس سے توجہ ہٹانے کےلیے سی اے بی اور این آرسی کو ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کررہی ہے ۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ اقتصادی ترقی پوری طرح سے رک گئی ہے رمیش نے کہاکہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایاہے ۔


Share: